سماجی انصاف کے لئے اقتصادی بد عنوانیوں کا سد باب ضروری /امریکی پابندیاں ظریف کے لئے باعث فخر

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے سماجی انصاف کو عملی پہنانے کے سلسلے میں اقتصادی بد عنوانیوں کے سد باب کواہم قدم قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین علی اکبری کی امامت میں منعقد ہوئی۔ جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں سماجی انصاف کو عملی پہنانے کے سلسلے میں اقتصادی بد عنوانیوں کے سد باب کواہم قدم قراردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ علوی انصاف کو رائج اور نافذ کرنے کے سلسلے میں اقتصادی بد عنوانیوں اور مالی فساد کامقابلہ کرنا بہت ضروری ہے۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ فساد خاص طور پر مالی فساد کا مقابلہ کرنا انقلاب اسلامی کے بنیادی اور اساسی اصولوں میں سے ایک اہم اصل ہے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی مد ظلہ العالی کے اقتصادی بد عنوانیوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں مطالبات سر فہرست رہے ہیں۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات اور تحریرات میں اقتصادی فساد کا مقابلہ کرنے کا لفظ  4 ہزار بار ذکر ہوا ہے جو رہبر معظم انقلاب اسلامی کی اقتصادی بد عنوانی اور مالی فساد کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بار بار تاکید کا مظہر ہے۔

خطیب جمعہ نے مدیروں کے انتخاب میں نفسانی پاکیزگی اور طہارت کو مد نظر رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بے درد اور فساد میں ملوث افراد کو اہم عہدوں سے دور رکھنا چاہیے۔

خطیب جمعہ نے امریکی پابندیوں کو ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف کے لئے باعث فخر قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام کی بچگانہ رفتار عالمی سطح پر ان کی رسوائی اور ذلت کا موجب بن گئی ہے۔

News Code 1892636

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =