کراچی میں آوارہ کتوں نے گذشتہ 12 گھنٹوں ميں 59 افراد کو کاٹ لیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں نے گزشتہ 12گھنٹوں کے دوران 59 افراد کو کاٹ لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں نے گزشتہ 12گھنٹوں کے دوران 59 افراد کو کاٹ لیا ہے۔  جناح اسپتال کی ایگزیگیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہےکہ جمعرات کو صبح 8 سے رات 8 بجے تک 38 ایسےافراد کو لایا گیا، جنہیں کتوں نے کاٹا تھا۔ صرف ماڈل کالونی کے علاقےمیں 7 افراد کو ایک آوارہ کتے نے کاٹا، جن کی عمریں 6 سال سے 65 سال کے درمیان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک کتے کا کئی افراد کو کاٹنے کا واقعہ تشویش ناک ہے، جسے روکنے کےلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال میں روزانہ کتوں کے کاٹے کے متاثرہ افراد کو لایا جاتا ہے جنہیں مفت ویکسین لگائی جاتی ہے۔

انڈس اسپتال کے انسداد سگ گزیدگی پروگرام کے ڈاکٹر محمد آفتاب گوہر نے بتایا کہ جمعرات کوکتے کے کاٹے سے متاثرہ 21 افراد کو انڈس اسپتال لایا گیا، جن میں کچھ شدید زخمی تھے اور کتوں نے انہیں بری طرح کاٹا ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک کتوں کی افزائش نسل روکنے کے لئے اقدامات نہیں کیے جائیں گے، اس طرح کے کیسز کو روکا نہیں جاسکے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال کراچی میں کتے کے کاٹے سے اب تک 12 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ ہزاروں کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

News Code 1892627

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =