نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ کا 200 یونٹ تک بجلی مفت کرنے کا اعلان

نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی مفت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے این ڈی ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی مفت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ " 201 سے 400 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو نصف قیمت ادا کرنی ہوگی کیونکہ دہلی حکومت انہیں 50 فیصد سبسڈی فراہم کرے گی "۔

انہوں نے اس فیصلے کو " عام آدمی " کے لیے " تاریخی فیصلہ " قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں سب سے سستی بجلی دہلی میں ہے۔فری لائف لائن بجلی اسکیم کے تحت 200 تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو کوئی بل ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'اگر وی آئی پی شخصیات اور بڑے سیاستدانوں کو مفت بجلی ملنے پر کوئی کچھ نہیں کہتا، تو عام آدمی کیوں محروم رہے؟ کیا میرا یہ قدم اٹھا غلط ہے؟'

اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ "اس اسکیم سے دارالحکومت کے 33 فیصد صارفین کو فائدہ ہوگا جو گرمی میں 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں جبکہ سردیوں میں تقریباً 70 فیصد افراد کا بجلی کا استعمال 200 یونٹ سے کم ہوجاتا ہے"۔

News Code 1892624

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =