مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ تربت میں ایف سی پر دہشت گردوں کے حملے میں آفیسر سمیت 4 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان کےاہلکار ہوشاب،تربت کے درمیانی علاقےمیں کومبنگ آپریشن میں مصروف تھے کہ وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں آفیسر سمیت 4جوان ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابقجاں بحق ہونے والوں میں کیپٹن عاقب، سپاہی نادر، سپاہی عاطف الطاف اور سپاہی حفیظ اللہ شامل ہیں۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ تربت میں ایف سی پر دہشت گردوں کے حملے میں آفیسر سمیت 4 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1892485
آپ کا تبصرہ