جاپان کے شمال مغربی ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ / سونامی الرٹ جاری

جاپان کے شمال مغربی ساحلی علاقے میں طاقت ور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث سمندر میں اونچی لہریں پیدا ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے شمال مغربی ساحلی علاقے میں طاقت ور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث سمندر میں اونچی لہریں پیدا ہوگئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جاپان کے ساحلی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلوں کی شدت 6.8  محسوس کی گئی ہے جس سے سمندر میں دیو قامت لہریں پیدا ہوگئیں۔

جاپان کے محکمہ موسمیات نے سونامی الرٹ جاری کیا ہے جس کے بعد ریسکیو اور بلدیاتی اداروں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کسی بھی ممکنہ حادثے سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو یماگاتا، نیگاتا اور لشیکاوا کے علاقوں میں سمندر سے واپس ساحل پر آنے کی ہدایت جاری کی ہے جب کہ شہریوں کو بھی ان علاقوں کے ساحلوں پر جانے سے منع کیا گیا ہے۔ دو ٹرینوں کی سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

News Code 1891472

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =