مصر کے سابق صدر مرسی کو سخت سکیورٹی میں دفن کردیا گیا

مصر کے سابق صدر اور اخوان المسلمون کے رہنما محمد مرسی کی تدفین قاہرہ کےمشرقی علاقے مدینۃ النصر میں کردی گئی، تدفین کےوقت سابق صدر کا خاندان موجود تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے سابق صدر اور اخوان المسلمون کے رہنما محمد مرسی کی تدفین قاہرہ کےمشرقی علاقے مدینۃ النصر میں کردی گئی، تدفین کےوقت سابق صدر کا خاندان موجود تھا۔ اخوان المسلمون نے محمد مرسی کی موت کومکمل طور پر قتل قرار دیا ہے۔ مصر میں پہلی مرتبہ جمہوری طور پر منتخب ہونے والے صدر محمد مرسی گزشتہ روز کمرۂ عدالت میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 67سال تھی۔ ایرانی وزارت خارجہ نے مرسی کی وفات پر مصری قوم اور مرسی کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

News Code 1891458

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =