افغانستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور خفیہ ادارے کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران مسلح دہشت گردوں سے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور خفیہ ادارے کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران مسلح دہشت گردوں  سے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے خوست میں افغان خفیہ ایجنسی اور افغان سکیورٹی فورس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران مسلح  وہابی دہشت گردوں نے اہلکاروں پر حملہ کردیا، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے  گھمسان کی جھڑپ میں 12 دہشت گرد کمانڈروں کو ہلاک کردیا۔

افغان خفیہ ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (NDS) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند کمانڈرز کا تعلق خوست، پکتیکا اور پاکتیا میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث گروہ سے تھا۔ کارروائی میں 3 کمانڈرز کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔

افغان خفیہ ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک اور گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے ہے، کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ افغان حکام نے اس کارروائی کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے ۔

News Code 1891259

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =