10 جون، 2019، 5:16 AM

چین کو ملزمان کی حوالگی کے نئے بل کے خلاف ہانگ کانگ میں احتجاجی دھرنا

چین کو ملزمان کی حوالگی کے نئے بل کے خلاف ہانگ کانگ میں احتجاجی دھرنا

چین کو ملزمان کی حوالگی کے نئے بل کے خلاف ہانگ کانگ کے وکٹوریہ پارک میں لاکھوں افراد نے دھرنا دیا ہوا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کو ملزمان کی حوالگی کے نئے بل کے خلاف ہانگ کانگ کے وکٹوریہ پارک میں لاکھوں افراد نے دھرنا دیا ہوا ہے ۔اطلاعات کے مطابق ہانگ کانگ کے وکٹوریہ پارک میں حد نگاہ تک لاکھوں مظاہرین کے سر ہی سر نظر آرہے ہیں، یہ 15 سال میں سب سے بڑا احتجاجی دھرنا ہے۔ مظاہرین نے پیلے رنگ کی چھتریاں بھی اُٹھائی ہوئی ہیں جو چین کے تسلط سے آزادی کے لیے مزاحمت کا ایک استعارہ بھی ہے، مظاہرین نے چین کو ملزمان کی حوالگی سے متعلق ملک کے نئے بل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کی تعداد میں گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے، پولیس چیف نے مشتعل ہجوم کو قابو میں کرلینے کے لیے 2 ہزار افسران کو تعینات کردیا ہے تاہم 5 لاکھ مظاہرین کے لیے یہ تعداد نہایت کم ہے۔واضح رہے کہ ہانگ کانگ چین کے زیر انتظام ایک نیم خود مختار علاقہ ہے تاہم گزشتہ چند برس سے یہاں چین کے خلاف مزاحمت کا آغاز ہوگیا ہے جس سے نمٹنے کے لیے اپنے باغیوں کی حوالگی اور چین میں مقدمات کا سامنے کرنے کے لیے چین نواز حکومت کو نیا بل لانے پر مجبور کیا گیا ہے۔

News ID 1891238

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha