11 مئی، 2019، 11:13 AM

تیونس کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 50 افراد ہلاک

تیونس کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 50  افراد ہلاک

اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کے مطابق لیبیا سے یورپ جانے والے مہاجرین کی کشتی تیونس کے دارالحکومت سے 270 کلومیٹر دور بحیرہ روم میں الٹ گئی اور اس حادثے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کے مطابق  لیبیا سے یورپ جانے والے مہاجرین کی کشتی تیونس کے دارالحکومت سے 270 کلومیٹر دور بحیرہ روم میں الٹ گئی اور اس حادثے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  الٹنے والی کشی میں 70 مہاجرین سوار تھے جس میں سے 16 کو ماہی گیروں نے بچا لیا ہے تاہم باقی لاپتہ ہیں۔مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ کشتی میں زیادہ  تر لیبیائی افراد سوار تھے جب کہ کچھ بنگلا دیشی اور مراکشی شہری بھی شامل تھے۔

News Code 1890426

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha