عراقی فوج کے چیف آف اسٹاف کی میجر جنرل باقری سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری سے عراقی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل عثمان الغانمی نے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری سے عراقی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل عثمان الغانمی نے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فوج کے چیف آف اسٹاف عراقی وزیر اعظم عادل المہدی کے ہمراہ ایران کے دورے پر ہیں۔ جہاں انھوں نے آج صبح ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور سکیورٹی کے امور کا جائزہ لیا۔ جنرل باقری نے کہا کہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقہ خوزستان میں تھا جب میں نے سنا کہ آپ بھی عراقی وزير اعظم کے ہمراہ تہران تشریف لائے ہیں تو میں آپ کے پاس تہران پہنچ گيا ہوں  اور ان شااللہ ہم رمضان المبارک کے بعد آپ کے تہران کے سرکاری دورے کی امید رکھتے ہیں۔

اس ملاقات میں عراقی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل عثمان الغانمی نے کہا کہ عراق کے وزیر اعظم کے ساتھ ایران کے دورے کا پروگرام بن گيا ایرانی صدر اور عراقی وزیر اعظم کے درمیان ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عراقی وزیر اعظم نے واضح کیا کہ عراقی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائےگی۔

News Code 1889487

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =