21 مارچ، 2019، 9:31 AM

افغانستان میں ایک بار پھرصدارتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع

افغانستان میں ایک بار پھرصدارتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع

افغانستان میں ایک بار پھر صدارتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے، صدارتی انتخابات کی نئی تاریخ 28ستمبر دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں ایک بار پھر صدارتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے، صدارتی انتخابات کی نئی تاریخ 28ستمبر دی گئی ہے۔ افغان الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی الیکشن 28 ستمبر تک ملتوی کر دیئے گئے ہیں، چیئرپرسن الیکشن کمیشن حوا عالم نورستانی کا کہنا ہے کہ انتخابی قوانین میں ترمیم اور دیگر مسائل کی وجہ سے صدارتی انتخاب کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے اپریل میں ہونے والے افغان صدارتی انتخابات کو آگے بڑھا کر 20 جولائی کی تاریخ دی گئی تھی، جس کے بعد صدارتی انتخابات کی تاریخ میں یہ دوسری بار توسیع کی گئی ہے۔

News ID 1889021

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha