مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی آزاد تحقیقاتی اداروں کی پیشکش کو مسترد کردیا۔
سعودی عرب میں انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ بندر العیبان نے دعوی کیا کہ جمال خاشقجی سے متعلق تحقیقات کو بین الاقوامی ادارے کے ماتحت کرنے کا دباؤ دراصل ملک کے داخلی امور میں مداخلت ہے۔ بندر العیبان نے کہا کہ جمال خاشقجی قتل کیس میں تاحال تین سماعتیں ہوئی ہیں، ملزمان اور ان کے وکیل بھی موجود تھے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کس اداروں کو عدالت میں سماعت سننے کی اجازت دی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے تقریباً 36 ممالک کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق انصاف کے تقاضے پورے کرنے پر زور دیا گیا۔
آپ کا تبصرہ