خاشقجی کے قتل کے بارے میں امریکہ اور سعودی عرب کا عدم تعاون

اقوام متحدہ کی خصوصی مبصر نے ترکی میں سعودی صحافی خاشقجی کے بہیمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بارے میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون نہیں کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی خصوصی مبصر اگنس کیلامیرڈ نے ترکی میں سعودی صحافی خاشقجی کے بہیمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بارے میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون نہیں کررہے ہیں۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں ترک حکام کے لئے رکاوٹیں پیدا کررہا ہے اور وہ خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں کسی بھی قسم کا تعاون کرنے سے انکار کررہا ہے۔ خاشقجی کے قتل کا معمہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا کیونکہ سعودی عرب نے خاشقجی کے قتل پر پردہ ڈالنے کے لئے بڑی مقدار میں امریکہ اور بعض دیگر ممالک کو رشوت دیکر ان کا منہ بند کردیا ہے۔

News Code 1888468

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =