مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایرانی صدر حسن روحانی کے دورہ عراق کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کی ہرزہ سرائی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور عراق نے سخت شرائط میں ایکدوسرے کے ساتھ کھڑا رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران اور عراق کے تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور مفادات پر استوار ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اور عراق صدیوں سے ہمسایہ ممالک ہیں اور صدیوں تک ہمسایہ ملک رہیں گے اور دونوں ممالک نے سخت شرائط میں ایکدوسرے کے ساتھ کھڑا رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو اسرائیلی ایجنٹ ہیں اور امریکی حکام ہمیشہ اسرائیلی مفادات کے حامی رہے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی صدر کے دورہ عراق کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کی ہرزہ سرائی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور عراق نے سخت شرائط میں ایکدوسرے کے ساتھ کھڑا رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
News ID 1888844
آپ کا تبصرہ