مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ کی جانب سے امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کی نافذ کردہ نیشنل ایمرجنسی کے فیصلے کی منسوخی کے لیے قرارداد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ڈیموکریٹ کو ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل ہے اور امریکی صدر کی جانب سے میکسیکو سرحد پر دیوار کی تنازع پر ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف قرارداد منظور ہو سکتی ہے۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو کے شمال میں دیوار قائم کرنے معاملے پر مخالف سیاسی جماعت کی حمایت حاصل نہیں کر سکے تھے جس کے بعد امریکی صدر نے 15 فروری کو ایمرجنسی نفاذ کردی تھی۔ اس پر ڈیموکریٹ نے صدر کو حامل مذکورہ اختیار پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے آئین کے منافی قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ حکومتی اخراجات کا فیصلہ کانگریس کے اختیار میں ہے۔ اس حوالے کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ ’صدر اختیار پر قابض ہیں جو طاقت کے توازن کے خلاف بنیادی مسئلہ ہے‘۔ نینسی پلوسی نے کہا کہ وہ ٹرمپ کے متوقع اقدام کے ردِ عمل کے طور پر ممکنہ آپشنز پر غور کررہے ہیں جس میں انہیں دیگر فنڈز کو استعمال کرنے سے روکنے کے لیے قانونی مدد بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ کانگریس کی جانب سے حکومت کو دیوار کی تعمیر کے لیے ایک ارب 37 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے فنڈز استعمال کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ ٹرمپ انتظامیہ نے اس مقصد کے لیے 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کی رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ