15 مارچ، 2019، 11:37 AM

امریکہ میں نیشنل ایمرجنسی سرکاری طور پر مسترد

امریکہ میں نیشنل ایمرجنسی سرکاری طور پر مسترد

امریکی کانگریس نے صدر ٹرمپ کی طرف سے ایمرجنسی کا نفاذ مسترد کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگریس نے صدر ٹرمپ کی طرف سے ایمرجنسی کا نفاذ مسترد کردیا۔ امریکی سینیٹ میں ایمرجنسی کے خلاف 59 اور حق میں 41 ووٹ پڑے جب کہ حکمران ری پبلیکن پارٹی کے 12 ارکان نے بھی ایمرجنسی کے خلاف ووٹ دیا۔ امریکی سینیٹر چک شومر نے کہا ہے کہ امریکا میں پہلی بار نیشنل ایمرجنسی سرکاری طور پر مسترد ہوئی ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کا پاس کردہ بل ویٹو کردیں گے۔ واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کے فنڈز کیلیے ایمرجنسی لگائی تھی۔

News ID 1888860

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha