24 فروری، 2019، 10:47 PM

پلوامہ حادثے پر بھارت معلومات فراہم کرے تو فوری کارروائی کرینگے، عمران خان

پلوامہ حادثے پر بھارت معلومات فراہم کرے تو فوری کارروائی کرینگے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پلوامہ واقعے سے متعلق بھارت قابل عمل معلومات فراہم کرے تو فوری کارروائی کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  پلوامہ واقعے سے متعلق بھارت قابل عمل معلومات فراہم کرے تو فوری کارروائی کریں گے۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم کے بیان کے ردعمل میں کہا کہ بھارت میں انتخابات کی وجہ سےامن کوخطرے میں ڈالاجارہاہے لیکن  ہم کسی بھی دہشت گرد واقعے کوامن کی ششوں کو ناکام بنانے کی اجازت نہیں دیں گے جب کہ نریندرمودی کوامن کے قیام کا موقع دینا چاہیے۔ پاکستانی وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2015میں مودی سےملاقات میں غربت کے خاتمے کو ترجیح دینےپراتفاق ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز نریندرا مودی کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کا وزیراعظم بننے کے بعد کہنا تھا کہ دونوٓں ممالک نے بہت لڑلیا، اب ہمیں غربت اورجہالت کے خلاف لڑنا ہوگا۔

News ID 1888367

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha