مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان سے میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بی سی سی آئی نے اس حوالے سے ای میل کر دی ہے۔ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو بھیجی گئی ای میل میں اپنے خدشات سے آگاہ کیا اور کہا کہ وہ پاکستان سے ورلڈ کپ میچ نہیں کھیلنا چاہتے ہیں۔ بی سی سی آئی کے منتظم اعلیٰ ونود رائے نے کہا ہے کہ آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کو ہوا دینے والے ممالک سے تعلقات ختم کردیے جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی سی سی کو بذریعہ ای میل بھارتی خدشات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان سے میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔
News ID 1888335
آپ کا تبصرہ