فیس بک پر صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے پر ایک ارب ڈالر جرمانہ عائد

امریکہ میں صارفین کی نجی معلومات لیک کرنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں صارفین کی نجی معلومات لیک کرنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مقامی عدالت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر 2011ء کے نجی کوائف سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ارب ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔ فیس بک نے 8 کروڑ 7 لاکھ صارفین کا ڈیٹا آئی ٹی فرم ’کیمبرج اینا لائیٹکا‘ کو فروخت کیا تھا۔ اس ڈیٹا سے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی تھی جس پر کانگریس نے فیس بک کے مالک مارک زکر برگ کو طلب کرکے پوچھ گچھ بھی کی تھی۔ واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ارب ڈالر کے ہرجانے کی شکار فیس بک ہرجانے کی رقم میں کمی کے لیے امریکی کمیشن سے مذاکرات کر رہی ہے تاہم امریکی پارلیمنٹ فیس بک کے خلاف سخت کارروائی کے خواہاں ہیں۔

News Code 1888149

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =