1 فروری، 2019، 9:27 PM

جنوبی کوریا کے سابق گورنر کو 3 سال قید کی سزا

جنوبی کوریا کے سابق گورنر کو 3 سال قید کی سزا

جنوبی کوریا میں سابق گورنر آن ہی جنگ کو جنسی زیادتی کے کیس میں ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا میں سابق گورنر آن ہی جنگ کو جنسی زیادتی کے کیس میں ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ گزشتہ برس مارچ میں سابق گورنر کی سیکریٹری نے ایک ٹیلی وژن چینل کے لائیو پروگرام میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ  انہیں 8 ماہ کے دوران 4 بار ہوس کا نشانہ بنایا گیا اور ایسا گورنر ہاؤس میں دیگر لڑکیوں کے ساتھ بھی کیا گیا۔

سیکریٹری کے الزامات کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی نے گورنر کو پارٹی سے نکال دیا تھا، گورنر آن ہی جنگ نے پارٹی کا فیصلہ قبول کرتے ہوئے گورنر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ گورنر آن ہی جنگ نے زیادتی کی شکار سیکرٹری سے معذرت بھی کی تھی۔ تاہم یہ معاملہ مقامی عدالت تک جا پہنچا تھا جہاں گورنر کو ساڑھے تین سال قید کی سزا سنادی گئی۔ گورنر نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے شواہد مٹادیئے تھے اس لیے کم سے کم سزا ہوئی۔

News Code 1887784

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha