مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے وینزویلا کی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اپنے اپوزیشن رہنما خوان گوئیدو اور امریکی سفارت کاروں کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو اسے بھر پور جواب دیا جائے گا۔
امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ وینزویلا میں امریکی سفارت کاروں، ملک کے جمہوری رہنما خوان گوئیدو اور قومی اسمبلی کے خلاف کوئی تشدد یا دھمکی آمیز رویہ اختیار کیا گیا تو اسے قانون کی حکمرانی پر حملہ تصور کیا جائے گا اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مخالفین کی جانب سے وینزویلا کے قانونی صدر مادورو کو اقتدار سے الگ کرنے کی کوششیں کی جاری ہیں۔ گزشتہ ہفتے ان کے خلاف بغاوت بھی ہوئی تھی جو ناکام ہوگئی جس میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ ادھر مادورو نے امریکہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئے امریکی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ