18 دسمبر، 2018، 7:26 PM

ٹوئٹر پر ہیکروں کا حملہ ناکام

ٹوئٹر پر ہیکروں کا حملہ ناکام

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے کہا ہے کہ چین اور سعودی عرب سے غیر معمولی مداخلت کی کوششوں کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے کہا ہے کہ چین اور سعودی عرب سے غیر معمولی مداخلت کی کوششوں کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ ٹویٹر انتظامیہ نے 15 نومبر کو صارفین کا ڈیٹا چرانے کی کوشش کو ناکام بنادیا، صارفین کی نجی معلومات اور ڈیٹا محفوظ ہے۔ ٹویٹر پر حملہ بگ کے ذریعے کیا گیا۔

ٹوئٹرانتظامیہ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر حملہ آور ہیکرز نے اپنے اکاؤنٹس بند کردیئے تاکہ کوئی کارروائی نہ ہوسکے تو اُن کے ممالک کے کوڈز اور ہیکرز کے فون نمبرزعام کیے جا سکتے ہیں۔ ٹوئٹر انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ہیکرز کے آئی پی ایڈریسز چین اور سعودی عرب کے ہیں اور ہوسکتا ہے ٹویٹر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو اپنے ممالک کی حمایت اور معاونت بھی حاصل ہو۔

ٹوئٹرانتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شفافیت کو برقرار رکھنے کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے چین اور سعودی عرب کے متعلقہ حکام کو ہیکرز سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔ تاہم کسی بھی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

News Code 1886558

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha