15 دسمبر، 2018، 6:43 PM

ٹرمپ حکومت کے ساتھ مذاکرات بے فائدہ/ یمن کو سعودی عرب اور امارات نے جہنم میں تبدیل کردیا

ٹرمپ حکومت کے ساتھ مذاکرات بے فائدہ/ یمن کو سعودی عرب اور امارات نے جہنم میں تبدیل کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عالمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے یمن کے نہتے عرب مسلمانوں کے خلاف بربریت اور جارحیت کی تاریخ رقم کرکے یمن کو جہنم میں تبدیل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عالمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے یمن کے نہتے عرب مسلمانوں کے خلاف بربریت اور جارحیت کی تاریخ رقم کرکے یمن کو جہنم میں تبدیل کردیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات  اربوں ڈالرز کے امریکی اور برطانوی ہتھیاروں کے ذریعہ یمن ميں مسلمانوں کے قتل عام میں مصروف ہیں،

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر ایران کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں لیکن ایران کو امریکہ پر اعتماد نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ کی حکومت کے ساتھ مذاکرات بے فائدہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک میں ان کی درخواست پر موجود ہے جبکہ امریکی فوج کی شام اور دیگر ممالک میں موجودگی غیر قانونی  ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران یمن کی تنظیم انصار اللہ کو ہتھیار فراہم نہیں کررہا بلکہ یمنی عوام  سابق صدر عبداللہ کے ذریعہ سعودی عرب سے حاصل کئے گئے ہتھیاروں کا استعمال کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران سویڈن میں یمن میں قیام امن کے سلسلے میں ہونے والےمذاکرات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

News ID 1886487

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha