11 دسمبر، 2018، 1:23 PM

افغانستان میں داعش کی موجودگی پاکستان کے لیے خطرہ

افغانستان میں داعش کی موجودگی پاکستان کے لیے خطرہ

پاکستان کی سکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ ہے۔ اسلام آباد میں پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کے دوران سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان تمام اہم طاقتوں سے رابطے میں ہے،پاکستان اور چین کے تعلقات ایک مثال ہیں، چین وہ ملک ہے جس سے پاکستان ہر مسئلے پر بات کرتا ہے، وزیر اعظم عمران خان کے دورے سے ان تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور خطے کو کئی اہم مسائل کا سامنا ہے، ہم نے کئی برسوں تک دہشت گردی کا سامنا کیا ہے، افغانستان کے مسئلے کا حل لازمی ہے، افغانستان میں داعش کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ ہے، علاقائی اور عالمی طاقتوں کو افغان مسئلے کے حل کا ادراک ہو گیا ہے، اس حوالے سے ہونے والی تمام کوششوں کو سراہتے ہیں اور افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کی بھی حمایت کرتے ہیں۔

News Code 1886363

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha