مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدارتی دفتر کے عوامی رابطہ عامہ کے سربراہ فخر الدین آلتن نے استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ استنبول میں سعودی قونصل جنرل محمد العتیبی خاشقجی کے قتل میں شریک جرم ہیں۔ فخرالدین نے خاشقجی کے قاتلوں کو ترکی کے حوالے کرنے کے مطالبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر کی طرف سے خاشقجی کے قاتلوں کو ترکی کے حوالے نہ کرنے کے بیان پر سخت مایوسی ہوئی ہے۔ اس نے کہا کہ خاشقجی کے قاتلوں کو ترکی کے حوالے نہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ سعودی عرب خاشقجی کے قتل کو ہر طریقہ سے چھپانے کی کوشش کررہا ہے اور اصل قاتلوں تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے وزير خارجہ نے ریاض میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاشقجی کے قتل میں ملوث ملزموں کو ترکی کے حوالے نہیں کیا جائےگا۔
ترک صدارتی دفتر کے عوامی رابطہ عامہ کے سربراہ نے استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ استنبول میں سعودی قونصل جنرل محمد العتیبی ، خاشقجی کے قتل میں شریک جرم ہیں۔
News ID 1886350
آپ کا تبصرہ