6 نومبر، 2018، 10:37 AM

سعودی عرب کی خاشقجی کےقتل کےثبوت مٹانےکی کوشش

سعودی عرب کی خاشقجی کےقتل کےثبوت مٹانےکی کوشش

ترکی کےحکام نے دعویٰ کیا ہے کہ استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانےمیں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کےثبوت مٹانےکی کوشش کی گئی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کےحکام نے دعویٰ کیا ہے کہ استنبول میں  سعودی عرب کے قونصل خانےمیں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کےثبوت مٹانےکی کوشش کی گئی ۔ترک ذرائع نے ترکی کے ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جمال خاشقجی کی ہلاکت کے بعد کیمسٹ احمد عبد العزیز اورٹوکزیکالوجسٹ خالد یحییٰ الزہرانی پرمشتمل ٹیم یعنی زہریلی اشیاء اور کیمیائی اشیا کے دو ماہرین کو استنبول میں اپنے قونصلیٹ میں بھیجا تھا تاکہ وہ وہاں خاشقجی کے قتل کے موجود ثبوت مٹا دیں۔ ادھر خاشقجی کے دو بیٹوں نے سعودی عرب کے حکام  سے اپنے باپ کی لاش حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

News ID 1885390

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha