2 دسمبر، 2018، 12:38 PM

پاکستانی وزیر خارجہ کے بیان سے پاکستان کی چھپی ہوئی حقیقت بے نقاب ہوگئی

پاکستانی وزیر خارجہ کے بیان سے پاکستان کی چھپی ہوئی حقیقت بے نقاب ہوگئی

ہندوستانی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے گگلی والے بیان سے پاکستانی کی چھپی ہوئی حقیقت بے نقاب ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے گگلی والے بیان سے پاکستانی کی چھپی ہوئی حقیقت بے نقاب ہوگئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہندوستانی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا کہ پاکستانی وزیرخارجہ کے گگلی والے بیان سے کسی کا کچھ نہیں گیا، بلکہ وہ خود ہی بے نقاب ہوئے، ان کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ آپ سکھ برادری کے جذبات کا احترام نہیں کرتے بلکہ آپ صرف گگلیاں کھیلتے ہیں۔سشما سوراج نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ہم آپ کی گلگی کے جال میں نہیں پھنسے جب کہ دو ہندوستانی وزیر کرتارپور کے گردوارے میں حاضری کیلئے آئے تھے۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود نے گزشتہ روز کہا تھا کہ نیویارک میں پاک بھارت وزراء خارجہ کی ملاقات ہوجاتی تو اچھا تھا لیکن سشما سوراج نے اندرونی سیاسی مجبوری کی وجہ سے ملنے سے انکار کیا تھا۔

News Code 1886113

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha