11 نومبر، 2018، 8:22 PM

ڈونلڈ ٹرمپ کی ترک ہم منصب اردوغان کے ساتھ پیرس میں ملاقات

ڈونلڈ ٹرمپ کی ترک ہم منصب اردوغان کے ساتھ پیرس میں ملاقات

جمال خاشقجی کے قتل کے بعد عالمی سطح پر سعودی عرب پر دباؤ ڈالنے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان کے ساتھ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کے بعد عالمی سطح پر سعودی عرب پر دباؤ ڈالنے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان کے ساتھ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ملاقات کی ہے۔ امریکی اور ترک صدور کی ملاقات رات کے کھانے پر ہوئی جہاں دیگر ممالک کے سربراہان بھی موجود تھے۔

اردوغان اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون کی دعوت پر ہفتے کے روز پیرس پہنچے تھے، جہاں وہ دنیا کے دیگر ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ یوم امن سے متعلق تقریب میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز پیرس آنے سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا تھا کہ انہوں نے سعودی صحافی کے قتل سے متعلق ریکاڈنگ امریکہ، فرانس، جرمنی اور برطانیہ سے شیئر کی ہے، جس کا مقصد ترکی کے اتحادیوں پر مذکورہ تنازع پر رد عمل کے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔

News Code 1885548

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha