29 اکتوبر، 2018، 12:16 PM

پاکستان میں ایرانی اور سعودی باشندوں کو فول پروف سکیورٹی دینے کی ہدایت

پاکستان میں ایرانی اور سعودی باشندوں کو فول پروف سکیورٹی دینے کی ہدایت

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایرانی اور سعودی عرب کے باشندوں کو فول پروف سکیورٹی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایرانی اور سعودی عرب کے باشندوں کو فول پروف سکیورٹی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات پر آئی جی پنجاب نے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے ریجنل اور ضلعی پولیس سربراہوں کو پنجاب میں رہائش پذیر اور کام کرنے والے سعودی اور ایرانی باشندوں کی سکیورٹی کو فول پروف رکھنے کے احکام جاری کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب کے احکام کی روشنی میں سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے بھی راولپنڈی کے تینوں ڈویژنل ایس پیز، ایس پی راول، ایس پی پوٹھوہار اور ایس پی صدر ڈویژن کو تحریری مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں انھیں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ایرانی اور سعودی باشندوں کی سکیورٹی کیلیے پیشگی سخت انتظامات کو یقینی بنائیں اور ایسے تمام باشندوں کی اضافی نگرانی بھی کی جائے۔

News Code 1885173

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha