16 اکتوبر، 2018، 12:27 PM

امریکی وزير خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے

امریکی وزير خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے

امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو سعودی صحافی خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو سعودی صحافی خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں  سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی وزير خارجہ سعودی صحافی خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ صحافی خاشقجی سعودی عرب کی حکومت کے مخالف تھے جنھیں 14 روز قبل استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ میں قتل کردیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریاض کے بعد ترکی کا دورہ بھی کریں گے۔

News Code 1884840

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha