مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے صوبہ مآرب میں سعودی اتحادی فوج کے ٹھکانے پر 2 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے بدر 1 نامی میزائلوں کے ذریعہ صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے اجتماع پر دو بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی اتحادی فوجی جہنم پہنچ گئے ہیں۔ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔
یمنی فورسز اور قبائل نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے صوبہ مآرب میں سعودی اتحادی فوج کے ٹھکانے پر 2 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
News ID 1884833
آپ کا تبصرہ