13 اکتوبر، 2018، 10:33 PM

امریکی نمائندے کی طالبان سے قطر میں ملاقات

امریکی نمائندے کی طالبان سے قطر میں ملاقات

افغانستان کے لیے امریکہ کے نمائندے زلمے خلیل زاد نے قطر میں افغان طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے لیے امریکہ کے نمائندے زلمے خلیل زاد نے قطر میں افغان طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔ افغانستان میں 17 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کے خصوصی وفد نے طالبان کے نمائندوں سے قطر میں ملاقات کی جس میں دونوں فریقین نے مذاکرات کے ذریعے جنگ کے خاتمے پر زور دیا۔ ملاقات میں طالبان نے موقف اپنایا کہ ان کے لیے افغانستان میں امریکی اور دیگر غیرملکی افواج کی موجودگی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ طالبان ترجمان کے مطابق دونوں فریقین نے افغانستان سے امریکی افواج کے اچھے انداز میں انخلا کے طریقوں پر گفتگو کی۔

واضح رہے کہ خلیل زاد کو رواں ماہ 4 اکتوبر کو نمائندہ خصوصی کی ذمے داری سونپی گئی تھی جس میں انہیں 17سال سے جاری افغان جنگ کے پرامن خاتمے کے راہیں تلاش کرنے کا کام سونپا گیا ہے جس کے نتیجے میں امریکہ کو 900ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

News ID 1884762

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha