مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی فوج کے تین جاسوس طیاروں کو تباہ کرتے ہوئے سعودی عرب کی فوج پر کاری ضربیں وارد کی ہیں۔ یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے جنوب میں کئی سعودی دیہاتوں پر قبضہ کرلیا ہے اور جیزان میں کئی حفاظتی ٹاوروں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ یمنی فوج کے بیان کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کی فوج پر کاری ضرب لگاتے ہوئے ایم بی سی اور الرقعہ برجوں سمیت القنبورہ اور القیمہ دیہاتوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ یمنی فوج کے مطابق یمنی فوج نے الضبیرہ اور العمدان دیہاتوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے اور اس کارروائی کے دوران سعودی عرب کے تین جاسوس طیاروں کو بھی سرنگوں کردیا ہے۔
یمنی فورسز کی سعودی عرب پر کاری ضربیں/ سعودیہ کے تین جاسوس طیارے تباہ کردیئے
یمنی فورسز نے سعودی عرب کی فوج کے تین جاسوس طیاروں کو تباہ کرتے ہوئے سعودی عرب کی فوج پر کاری ضربیں وارد کی ہیں۔
News ID 1884641
آپ کا تبصرہ