مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستانی معیشت کے فروغ کے لئے پاکستان کو7.1ارب ڈالر فرا ہم کرے گا جو 3 سال میں اداکی جائے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت کو کرنٹ اکاونٹ خسارہ اورمالیاتی خسارے کاسامنا ہے، پرائیویٹ شعبے کی ترقی،تجارتی فروغ اوراداروں میں اصلاحات کی فوری ضرورت ہے اس لئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو7.1ارب ڈالر فرا ہم کرے گا۔
واضح رہے ایشیائی ترقیاتی بینک کے عہدیدار نے گزشتہ دنوں پاکستان کے وزیرخزانہ، وزیرمنصوبہ بندی، وزیر تعلیم سے ملاقات کی تھی، اے ڈی بی نے حکومت کومختلف منصوبوں اوراصلا حاتی ایجنڈے میں بھی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
آپ کا تبصرہ