پاکستان کا اسلامی ترقیاتی بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لینے کا ارادہ

پاکستان زر مبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لینے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے لیے کاغذی کارروائی جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخبـار فنانشل ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لینے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے لیے کاغذی کارروائی جاری ہے۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا سعودی عرب کے اسلامی ترقیاتی بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لینے کا ارادہ ہے، قرضہ لینے کا مقصد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانا ہے۔ برطانوی اخبار نے پاکستانی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ جدہ بیسٹ بینک پاکستانی حکومت کی باضابطہ درخواست کو قبول کرتے ہوئے قرضہ دینے پر آمادہ ہوگیا ہے جس کے لیے کاغذی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

News Code 1882941

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =