4 اکتوبر، 2018، 4:09 PM

ترکی میں سعودی عرب کے سفیر ترک وزارت خارجہ میں طلب

ترکی میں سعودی عرب کے سفیر ترک وزارت خارجہ میں طلب

ترک وزارت خارجہ نے ترکی میں سعودی عرب پر تنقید کرنے والے مصنف کے اغوا کے بعد ترکی میں سعودی عرب کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے وضاحت طلب کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہابرترک ٹی وی چینل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک وزارت خارجہ نے ترکی میں سعودی عرب پر تنقید کرنے والےممتاز سعودی  مصنف جمال خاشقچی کے اغوا کے بعد ترکی میں سعودی عرب کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے وضاحت طلب کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے ممتاز مصنف کو اغوا کے بعد استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ میں رکھا گیا ہے ادھر سعودی عرب کا کہنا ہے کہ جمال خاشقچی استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ میں موجود نہیں ہیں۔

News Code 1884508

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha