13 مئی، 2024، 7:30 PM

امریکی طلباء کے احتجاج کا دلچسب انداز/یونیورسٹی سربراہ کو فلسطینی پرچم پیش کر دیا

امریکی طلباء کے احتجاج کا دلچسب انداز/یونیورسٹی سربراہ کو فلسطینی پرچم پیش کر دیا

پیٹرز امریکن یونیورسٹی کے متعدد طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی مخالفت کرنے پر یونیورسٹی سربراہ کے خلاف احتجاج کا دلچسپ انداز اختیار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے  کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ کی پیٹرز یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلباء نے اپنی گریجویشن تقریب میں اس یونیورسٹی کے صدر کی جانب سے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے اور اس حکومت سے تعلقات منقطع کرنے کی مخالفت کے جواب میں دلچسپ احتجاج کیا۔

گریجویشن تقریب کے دوران فلسطین کے حامی طلباء نے فلسطینی ٹوپیاں پہن کر یونیورسٹی کے صدر سے گریجویشن سرٹیفکیٹ وصول کرتے ہوئے انہیں فلسطینی پرچم پیش کیا۔

کیلیفورنیا کی پیٹرز یونیورسٹی کے طلباء نے مقبوضہ فلسطین میں یونیورسٹی کی سرمایہ کاری روکنے کا مطالبہ کیا ہے جس کی یونیورسٹی کے صدر نے مخالفت کی ہے۔

حالیہ دنوں میں امریکی یونیورسٹیاں غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم اور اس جنگ میں واشنگٹن کی جانب سے تل ابیب کی ظالمانہ حمایت کے خلاف طلباء کے بھرپور احتجاجی مظاہروں کا میدان بن چکی ہیں۔

News ID 1923924

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha