آواران میں پاکستانی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن کےدوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار مارا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن کےدوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار مارا گیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے آواران میں آپریشن کیا، جس کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی سے تھا اور وہ بلوچستان کے علاقے مشکئی میں پاک فوج کے قافلے پر حملے میں ملوث تھے۔

News Code 1883789

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =