مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیر ستان میں لدھا میں وہابی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران 6 وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ پاکستانی فوج کے 2 جوان جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت جنوبی وزیر ستان کے علاقے لدھا کے گاؤں اسپینا میلہ میں ٹی ڈی پیز کی شکل میں دہشت گردوں کی آمد کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے 2 جوانوں حوالدارعبدالرزاق اور سپاہی ممتازحسین جاں بحق ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے ہتھیار اورمواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیر ستان میں لدھا میں وہابی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران 6 وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ پاکستانی فوج کے 2 جوان جاں بحق ہوگئے۔
News Code 1881629
آپ کا تبصرہ