1 ستمبر، 2018، 2:41 PM

برطانیہ جانے والے مسافر سے 30 بور پستول اور گولیاں برآمد

برطانیہ جانے والے مسافر سے 30 بور پستول اور گولیاں برآمد

پاکستان میں نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرکے برطانیہ جانے والے مسافر سے 30 بور پستول اور گولیاں برآمد کرلی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرکے برطانیہ جانے والے مسافر سے 30 بور پستول اور گولیاں برآمد کرلی ہیں۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ پر برطانیہ کے شہر برمنگھم جانے والے مسافر سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جسے اے ایس ایف نے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ایئرپورٹ سکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم اویس اختر قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 791 سے برمنگھم جارہا تھا، کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور 12 عدد گولیاں برآمد ہوئیں، ملزم کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

News Code 1883574

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha