مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ امریکہ کے حوالے سے وہ اپنے مؤقف پر اب بھی قائم ہیں اگر امریکہ نے بات کرنی ہے تو عزت سے کرے۔ عمران خان نے کہا کہ بھارت سے اچھے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم بھارت کی جانب سے مثبت ردعمل نہیں آیا جب کہ نوجوت سدھو کو بلانے کا مقصد بھی یہی تھا کہ وہ واپس جا کر لوگوں کو اعتماد میں لیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے حوالے سے وہ اپنے موقف پر اب بھی قائم ہیں، امریکہ نے اگر بات کرنی ہے تو عزت سے کرے۔
پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ کے حوالے سے وہ اپنے مؤقف پر اب بھی قائم ہیں اگر امریکہ نے بات کرنی ہے تو عزت سے کرے۔
News ID 1883554
آپ کا تبصرہ