24 اگست، 2018، 8:38 PM

ہندوستان کے ساتھ روابط میں تالی ایک ہاتھ سے نہیں بج سکتی، پاکستان

ہندوستان کے ساتھ روابط میں تالی ایک ہاتھ سے نہیں بج سکتی، پاکستان

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت سے تعلقات میں تالی ایک ہاتھ سے نہیں بج سکتی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت سے تعلقات میں تالی ایک ہاتھ سے نہیں بج سکتی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملکی امن و استحکام کے ساتھ ساتھ خطے کا امن ہماری ضرورت ہے ، ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات کی کیفیت کسی سے پوشیدہ نہیں، دونوں ممالک کے مابین  مذاکرات میں تعطل تھا اور ہے لیکن دیکھنا ہے کہ آگے کیسے بڑھنا ہے، وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں واضح کہا کہ بھارت  ایک قدم بڑھائے گا تو  ہم دو قدم بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ہم نے مثبت اشارے  دیے ہیں تاہم تالی ایک ہاتھ سے نہیں دونوں سے بجتی ہے۔

پاکستانی وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان کا امن واستحکام پاکستان کے امن کے لیے ضروری ہے، افغان امن مذاکرات کے لیے صدر اشرف غنی نے مثبت اشارہ دیا ہے اب دیکھنا ہے کہ پاکستان اس معاملے میں کس طرح معاون اور مددگار بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ تعلقات سے کوئی غافل نہیں ہمارا طویل باہمی تعلق رہا ہے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو واپس اس سطح پر لانے اور  تعلقات کو وسعت دینے کے لیے ضروری ہے کہ واشنگٹن کی افغانستان میں ضروریات کو سمجھنا ہوگا،امریکی وزیر خارجہ کی 5 ستمبر کو اسلام آباد آمد متوقع ہے۔ محمود قریشی نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف  بھی عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے۔

News Code 1883355

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha