24 اگست، 2018، 6:36 PM

برطانیہ اور فرانس کا ایران کے لیے براہ راست پروازیں بند کرنے کا اعلان

برطانیہ اور فرانس کا ایران کے لیے براہ راست پروازیں بند کرنے کا اعلان

برطانوی اور فرانسیسی فضائی کمپنیوں نے ایران کے لیے براہ راست پروازیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی اور فرانسیسی فضائی کمپنیوں نے ایران کے لیے براہ راست پروازیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق برطانیہ اور فرانس سے ایران جانے والے مسافروں کی تعداد میں کمی کی وجہ سےبرٹش ایئرویز اور ایئر فرانس نے ایران کے لیے اپنی براہ راست پروازیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں فضائی کمپنیاں اپنے فضائی آپریشن کا خاتمہ ستمبر میں کریں گی جس کے لیے برٹش ایئر ویز کی آخری پرواز 23 ستمبر کو تہران سے لندن کے لیے پرواز بھرے گی جب کہ ایئر فرانس 18 سمتبر سے پیرس اور تہران رُوٹ کو بند کردے گی۔ ادھر برطانیہ میں ایران کے سفیر بعیدی نژاد نے کہا ہے کہ ایرانی فضائی کمپنیوں کے لئے یہ اچھا موقع ہے اور وہ اس خلاء کو پر کرسکتی ہیں۔

News Code 1883350

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha