انصار اللہ کے وفد کی سید حسن نصر اللہ سے ملاقات

یمن کی اسلامی تنظیم کے اعلی وفد نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم کے ایک اعلی وفد نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں یمن کی تازہ ترین صورتحال، علاقائي امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے یمن کے بارے میں حزب اللہ لبنان کے شجاعانہ ، اصولی اور انسان دوستانہ مؤقف کی تعریف اور شکریہ ادا کیا۔ یمنی وفد نے اس ملاقات میں 2006  کی جنگ میں اسرائيل پر حزب اللہ کی شاندار اور تاریخي فتح کی سالگرہ کی مناسبت سے بھی مبارکباد پیش کی۔

News Code 1883191

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =