13 اگست، 2018، 7:40 PM

ملائیشیا نے چین کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدے منسوخ کردیئے

ملائیشیا نے چین کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدے منسوخ کردیئے

ملائیشیا کے نو منتخب وزیراعظم مہاتیر محمد نے چین کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا کے نو منتخب وزیراعظم مہاتیر محمد نے چین کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے 93 سالہ وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ سابق حکومت کے دور میں طے پانے والے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے منسوخ کر دیں گے۔ تاہم انہوں نے تجارتی معاہدوں کی منسوخی کے طریقہ کار کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنے پہلے دورہ چین سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ چین کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں، تاہم سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی حکومت نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدوں میں ملائیشیا سے زیادہ چین کے مفادات کا تحفظ کیا اس لیے اب فقط ایسے تجارتی معاہدے کیے جائیں گے، جو ملائیشیا کے مفاد میں ہوں گے اور جس سے ملائیشیا کے عوام کو فائدہ پہنچے۔

News Code 1883038

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha