10 اگست، 2018، 3:00 PM

سعودیہ عرب کا کینیڈا کو تیل کی فروخت جاری رکھنے کا اعلان

سعودیہ عرب  کا کینیڈا کو تیل کی فروخت جاری رکھنے کا اعلان

سعودیہ عرب نے کینیڈا سے تجارتی تعلقات ختم کرنے اور اپنا سفیر واپس بلانے کے باوجود کینیڈا کو تیل کی فروخت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودیہ عرب نے کینیڈا سے تجارتی تعلقات ختم کرنے اور اپنا سفیر واپس بلانے کے باوجود کینیڈا کو تیل کی  فروخت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کینیڈا کو تیل کی  فروخت  جاری رکھنے کے حوالے سے سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالِح کی جانب سے تازہ بیان جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعوی عرب اور کینیڈا کے درمیان سفارتی و تجارتی تنازعے اور سیاسی کشیدگی تیل کی  فروخت پر اثر انداز نہیں ہوگی۔

سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح کا کہنا ہے کہ کینیڈا سے تیل کی سپلائی سے متعلق معاہدے کی معطلی یا تنسیخ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے اس لیے یہ معاہدے اپنی جگہ قائم ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے سعودی عرب سے کینیڈا کو سعودی خام تیل کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

News Code 1882945

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha