مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخبـار فنانشل ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لینے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے لیے کاغذی کارروائی جاری ہے۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا سعودی عرب کے اسلامی ترقیاتی بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لینے کا ارادہ ہے، قرضہ لینے کا مقصد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانا ہے۔ برطانوی اخبار نے پاکستانی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ جدہ بیسٹ بینک پاکستانی حکومت کی باضابطہ درخواست کو قبول کرتے ہوئے قرضہ دینے پر آمادہ ہوگیا ہے جس کے لیے کاغذی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
پاکستان زر مبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لینے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے لیے کاغذی کارروائی جاری ہے۔
News ID 1882941
آپ کا تبصرہ