7 اگست، 2018، 8:02 PM

برازیل نے ونزوئلا کے ساتھ سرحد کو کھول دیا

برازیل نے ونزوئلا کے ساتھ سرحد کو کھول دیا

برازیل نے ونزوئلا میں جاری معاشی اور سیاسی بحران کے باعث شمالی سرحد کو مختصر مدت کے لیے بند رکھنے کے بعد دوبارہ کھول دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل نے ونزوئلا میں جاری معاشی اور سیاسی بحران کے باعث شمالی سرحد کو مختصر مدت کے لیے بند رکھنے کے بعد دوبارہ کھول دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ونزوئلا میں اقتصادی بحران کے باعث عوام تیزی سے برازیل کا رخ کرنے لگے تاہم برازیل نے شمالی سرحد چند گھنٹے بند رکھنے کے بعد تارکین وطن کے لیے کھول دی۔ قبل ازیں برازیل کی سپریم کورٹ نے اس وقت تک سرحد بند رکھنے کا حکم دیا تھا، جب تک برازیل بڑی تعداد میں تارکین وطن کی نقل وحمل کے لیے تیار نہیں ہوجاتا۔ سپریم کورٹ کی جج روزا ویبر نے رات گئے جاری کیے گئے اپنے حکم نامے میں کہا تھا کہ ’تارکین وطن کو پناہ دینے میں مشکلات کے باعث یہ انصاف نہیں کہ سرحد بند کرنے کا آسان راستہ اپنایا جائے۔ برازیل کے ایمیزون علاقے میں واقع رورائما ریاست کے حکام کا کہنا تھا کہ ونزوئلا سے تعلق رکھنے والے 500 افراد روزانہ کی بنیاد پر سرحد عبور کررہے ہیں تاہم شمالی سرحد کو گزشتہ روز چند گھنٹے بند رکھنے کے بعد ونزوئلا پناہ گزینوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل ونزوئلا کے دارالحکومت کراکس میں فوجی پریڈ کے دوران صدر نکولس مدورو مبینہ طور پر ڈرون حملے میں محفوظ رہے تھے جبکہ اس حملے میں نیشنل گارڈ کے 7 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

News Code 1882868

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha