29 جولائی، 2018، 10:27 PM

ترکی کے شمال مغربی ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک

ترکی کے شمال مغربی ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک

ترکی کے شمال مغربی ساحلی علاقے میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 3بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شمال مغربی ساحلی علاقے میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 3بچوں سمیت 6 افراد  ہلاک  ہوگئےہیں۔ذرائع کے مطابق کشتی پر 16 افراد سوار تھے جس میں سے 9 کو بچا لیا گیا جبکہ ایک شخص ابھی بھی لاپتہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق  کشتی پر سوار افراد غیر قانونی طور پر یونان جا رہے تھے ڈوبنے والے تمام افراد ترک شہری ہیں اور ان کا تعلق ناکام بغاوت میں ملوث افراد سے ظاہر کیا جا رہا ہے۔

News ID 1882649

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha