29 جولائی، 2018، 7:29 PM

کشمیر کی سابق وزیرِاعلی کا مودی سے عمران خان کی تجویز قبول کرنے کا مطالبہ

کشمیر کی سابق وزیرِاعلی کا مودی سے عمران خان کی تجویز قبول کرنے کا مطالبہ

ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی سابق وزیرِاعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہندوستانی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عمران خان کی جانب سے کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لیے بڑھائے گئے دوستی کے ہاتھ کو قبول کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی سابق وزیرِاعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہندوستانی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لیے بڑھائے گئے ’دوستی کے ہاتھ‘ کو قبول کریں۔ محبوبہ مفتی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت اور نیا وزیرِ اعظم بننے جارہا ہے، تاہم ایسے میں  عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جو پیش کش کی ہے وہ قبول کرکے مودی ذمہد اری کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بھارتی وزیرِ اعظم سے اپیل کرنا چاہوں گی کہ عمران خان کی اس پیشکش کا مثبت جواب دیا جائے۔محبوبہ مفتی نے عمران خان کو عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔  واضح رہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ اگر ہندوستان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک قدم بڑھائے تو تو وہ دو قدم آگے آئیں گے۔

News Code 1882646

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha